منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

رانی مکھرجی کا فلم بلیک میں ’’اسپیشل لڑکی ‘‘ کے کردار سے متعلق حیران کن انکشافات

datetime 5  فروری‬‮  2021 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے فلم بلیک میں ’’ اسپیشل لڑکی ‘‘ کے کردار سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔رانی مکھرجی اور امیتابھ بچن کی مقبول ترین فلم ’بلیک‘ کو ریلیز ہوئے 16 سال گزر گئے۔ فلم میں اسپیشل لڑکی کا کردار ادا کرنے والی رانی مکھرجی نے

اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ جب ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اس کردار کے لیے مجھے پیشکش کی تب میں بہت ہچکچاہٹ کا شکار تھی۔رانی مکھرجی نے یہ بھی کہا کہ ہچکچاہٹ کا شکار اس وجہ سے نہیں تھی کہ مجھے فلم یا اس کردار پر تحفظات تھے بلکہ وجہ یہ تھی کہ یہ کردار بہت مشکل تھا حالاں کہ سنجے لیلا کے ساتھ کام کرنا اکثر اداکارائوں کی خواہش ہوتی ہے میں تو ویسے بھی فلم  ’ دیو داس‘ کے بعد سے ان کی مداح تھی۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں یہ کردار ادا کرنے پر اْمید نہیں تھیں بلکہ گھبراہٹ کا شکار تھی کیوں کہ میرے لیے یہ کردار بہت مشکل ترین تھا جوکہ میں نے اپنے فنی کیریئر میں کبھی ادا نہیں کیا تھا لیکن یہ کردار کرنے میں سنجے لیلا نے میرا بھرپور ساتھ دیا حتٰی کہ مجھے اس کردار کو حقیقت سے حقیقت تر دکھانے کے لیے چھ ماہ تک اشاروں کی زبان سیکھنے کی تربیت حاصل کرنی پڑی۔واضح رہے کہ 2005ء  میں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ بلیک ‘ کی کہانی استاد اور اسپیشل طلبہ کے بہترین رشتے پر مبنی تھی جس میں امیتابھ بچن نے استاد جب کہ رانی مکھرجی نے اسپیشل لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کردار کی مقبولیت کی وجہ سے رانی مکھر جی کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا بھی گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…