ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

جب تک چند لٹیرے میرے وطن کو گھیرے ہیں،اپنی جنگ رہے گی،حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب جالب کا نغمہ کشمیر ڈے پر وائرل

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) یوم یکجہتی کشمیر پر  شاعر انقلاب حبیب جالب کی بیٹی ظاہرہ حبیب جالب کا ایک نغمہ جو کہ انہوں نے معصوم و مظلوم کشمیریوں کے لیے گنگنایا ہے وہ وائرل ہو گیا ۔نغمے کا نام انقلاب کشمیر ہے اور اس میں کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کیا جا رہا ہے۔طاہرہ حبیب کے اس نغمے کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی یاد رہے کہ نہتے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی

حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستانی قوم آج یوم یکجہتی منائے گی،اس سلسلے میں آج شہر شہر تقاریب شیڈول ہیں۔قبل ازیں بھارتی پارلیمنٹ میں پاکستان کے انقلابی شاعر حبیب جالب کے الفاظ گونج اُٹھے۔بھارتی راجیہ سبھا (ایوان بالا) میں بھارتی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل کے ممبر ڈاکٹر منوج جھا نے کئی دنوں سے مظاہرے کرنے والے کسانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں آواز اُٹھائی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنی تقریر کااختتام انقلابی شاعر حبیب جالب کی مشہور نظم ” ایسے دستور کو صبح بے نور کو ، میں نہیں مانتا پر کیا ۔ واضح رہےکہ بھارت میں زرعی اصلاحات کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج 5 ماہ سے جاری ہے اورہزاروں کسانوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے ہیں جب کہ 26 جنوری کے روز کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا تھا، کسانوں کا دعویٰ ہے کہ 26 جنوری سے اب تک 100 سے زیادہ مظاہرین لاپتہ ہیں۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے کسانوں کی حمایت اور ان کے حق میں بیان پر بھارتی وزارت خارجہ بوکھلا گئی، ترجمان نے کہا کہ احتجاج واشنگٹن میں کیپٹل ہل پر بھی ہوا تھا، کسان رہنماوں نے کہا ہے کہ بھارت کو ایسے رویے پر انٹرنیشنل تنظیموں کی رکنیت چھوڑ دینی چاہیے۔بھارت کسان تحریک کی مسلسل عالمی حمایت پر تلملا اٹھا، امریکہ کی جانب سے بھارت کو ڈانٹ پلانے پر ٹرمپ دور کے احتجاج کا بہانہ تراش دیا۔ بھارتی کسان رہنما نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی شخصیات کا کسان تحریک کی حمایت کرنا اگر اتنا برا لگتا ہے تو اسے انٹرنیشنل تنظیموں کی رکنیت چھوڑ دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکاری نے کسانوں کو کھلی جیل میں بند کر رکھا ہے، ان کی خوارک، سپلائی اور انٹرنیٹ بند ہے۔بھارت کے سیاسی ماہرین نے کہا ہے کہ جمہوری ممالک میں ہونے والے احتجاج پر بین الاقوامی ردعمل آتا ہے، بھارت میں گلوکارہ ریحانہ اور ماحولیات کی کارکن گریٹا کےپوسٹرز نذر آتش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بھارتی ردعمل پر ماحولیات کی کارکن گریٹا تھنبرگ نے ایک بار پھر ٹویٹ میں کہا کہ وہ بھارتی کسانوں کی حمایت جاری رکھیں گی، نفرت اور دھمکیاں انہیں ایسا کرنے سے نہیں روک سکتیں۔



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…