ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

بلال سعید کی بھائی اور بھابھی پر تشدد کی ویڈیو وائرل، صارفین کا شدید ردعمل

datetime 4  فروری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی + مانیٹرنگ) نامور گلوکار بلال سعید کی اپنے بھائی اور بھابھی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ڈولفن پولیس کے مطابق رضا سعید کی جانب سے 15 پر کال موصول ہوئی کہ اس کی بیوی پر بلال سعید نے تشدد کیا ۔کال پر ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچی تو بلال سعید گھر سے نکلے اور اپنے

بھائی کو تھپڑ دے مارا،بلال سعید نے اپنے بھائی رضا سعید اور اپنی بھابھی سے جھگڑا کیا۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال سعید اپنی بھابھی پربھی تشدد کر رہے ہیں۔ڈولفن ٹیم نے دونوں پارٹیوں کو تھانہ سندر کے حوالے کر دیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ دنوں کا ہے جس کی ویڈیو اب وائرل ہوئی ہے۔پولیس کی موجودگی میں بلال سعید نے اپنی بھابھی اور بھائی سے جھگڑا کیا اور اس دوران آپے سے باہر ہو گئے اور بھائی کو تھپڑ جڑ دیا، اس کے بعد اپنی بھابھی پر بھی حملہ کر دیا، لاتوں اور گھونسوں کا استعمال کیا، واضح رہے کہ بلال سعید نے اپنے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست بھی دی تھی لیکن فریقین کے درمیان صلح ہو گئی جس کے بعد مقدمہ درج نہیں کیا گیا، بلال سعید کے منیجر مرتضیٰ کا اس معاملہ پر کہنا تھا کہ بلال سعید اس واقعہ پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔ بلال سعید کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کا بھی اس پر شدید ردعمل آیا ہے ، انہوں نے بلال سعید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ایک صارف نے کہا کہ بلال سعید کو کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ کسی خاتون کو مارے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کی وجہ سے بلال سعید اور صبا قمر تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…