بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شکتی کپور نے اپنی بیٹی شردھا کپور کی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار شکتی کپور نے بالآخر اپنی بیٹی اداکارہ شردھا کپور کی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔اداکار ورون دھون کی شادی کے فوراً بعد افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ ان کی دوست اداکارہ شردھا کپور بھی بہت جلد فوٹوگرافر روہن شریشٹھا کے ساتھ

شادی کرنے والی ہیں۔ ان خبروں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب شردھا کپور یا روہن کی جانب سے ان کی شادی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب شردھا کپور کے والد اداکار شکتی کپور سے ان کی بیٹی کی شادی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم انٹرنیٹ پر شردھا کی شادی کے حوالے سے کیا خبریں اور افواہیں گردش کررہی ہیں۔ لیکن میں ایک بات جانتا ہوں کہ میں اپنی بیٹی کے ہر فیصلے میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جس میں اس کی شادی کا فیصلہ بھی شامل ہے۔شکتی کپور نے مزید کہا صرف روہن شریشٹھا کیوں؟ اگر میری بیٹی میرے سامنے آکر کسی کا بھی نام لے گی کہ میں نے اپنے لیے اس لڑکے کو منتخب کیا ہے اور میں اس کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہوں تو مجھے اس کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔فوٹوگرافر روہن شریشٹھا کے بارے میں بات کرتے ہوئے شکتی کپور نے کہا روہن بہت اچھا لڑکا ہے ، وہ ہمارے گھر آتا تھا لیکن بچپن میں۔ شردھا نے مجھے

کبھی نہیں کہا کہ وہ روہن سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں کیونکہ میرے لیے تو یہ دونوں بچپن کے دوست ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس شکتی کپور نے کہا تھا کہ شردھا کپور اپنے کام میں بہت مصروف ہے اور

اگلے 2 سے 3 سال تک شادی نہیں کرے گی۔ جب شکتی کپور سے ان کے ماضی کے اس بیان سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں۔ لیکن وقت کے ساتھ بچے بڑے ہوتے ہیں اور اپنے فیصلے خود لیتے ہیں۔شکتی کپور نے کہا میری بیٹی شردھا بہت اچھا کا کررہی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔ اس وقت وہ رنبیر کپور کے ساتھ فلم ”لو رنجن” میں کام کررہی ہے۔ شردھا اس وقت اپنے جیون ساتھی کا انتخاب خود کرلے گی جب وہ شادی کرنا چاہے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…