جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نادیہ خان کے خوبصورت لمحے سوشل میڈیا پر شیئر

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)رواں ماہ کی شروعات میں ایک بار پھر سے رشتہء ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ اپنے خوبصورت لمحے سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔تفصیلات کے مطابق نادیہ خان نے اپنے

تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں نادیہ خان کے شوہر سیاہ رنگ کی شیروانی میں ملبوس ہیں جبکہ نادیہ خان نے بھی سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں نوبیہاتا یہ جوڑا بیحد دلکش نظر آرہا ہے۔نادیہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘ایسا ناممکن ہے کہ ہم تصویر لیے بغیر پارٹی سے واپس آجائیں۔اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ‘ہم اپنے حسین لمحوں کو اپنے خوبصورت مداحوں کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔آخر میں اْنہوں نے مداحوں سے اْن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ‘فیصل شیروانی میں کیسے لگتے ہیں؟نادیہ خان کی اس پوسٹ صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے جبکہ پوسٹ پر محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔خیال رہے کہ نادیہ خان کچھ دن قبل ہی رشتہء ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصویریں اْنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔ سوشل میڈیا پر یہ کہا جارہا ہے کہ نادیہ خان کی یہ تیسری شادی ہے جبکہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اْن کی دوسری شادی ہے۔نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اْن کے تین بچے ہیں، اْن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹے کا نام کیان ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…