منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی بولر محمد سراج کی والد کی قبر پر حاضری، دھرمیندر جذباتی ہوگئے

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار دھرمیندر آسٹریلیا میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولر محمد سراج کے والد کی قبر پر حاضری کے موقع پر جذباتی ہوگئے۔گزشتہ دنوں بھارت کی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے شکست دی ہے جبکہ بھارتی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔بھارت 1988 کے بعد

پہلی ٹیم ہے جس نے آسٹریلیا کو برسبن کے مقام پر ٹیسٹ میچ میں شکست دی ،آخری مرتبہ 1988 میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو یہاں شکست دی تھی۔ ٹیم کے وطن پہنچنے پر بھارتیوں نے خو ب جشن منایا اور ریلیوں کی صورت میں کھلاڑیوں کو گھر چھوڑنے آئے۔اسی سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولر محمد سراج بھی شامل ہیں جو 11 نومبر کو ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا روانہ ہوئے تاہم 20 نومبر کو ان کے والد کا انتقال ہوا جس پر انہیں بورڈ نے وطن واپس جانے کی اجازت دی تاہم انہوں نے مرحوم والد کا خواب پورا کرنے کیلئے ٹیم کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی۔سراج کے والد بھارتی شہر حیدرآباد میں رکشہ چلاتے تھے اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کرگئے تھے تاہم جب ٹیم جیت کر واپس وطن لوٹی تو محمد سراج ائیر پورٹ سے سیدھا والد کی قبر پر پہنچے، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔محمد سراج کی والد کی قبر پر حاضری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور کئی شخصیات کو جذباتی کرگئی جبکہ انہی شخصیات میں شامل دھرمیندر بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔دھرمیندر نے ٹوئٹ میں کہا کہ سراج بھارت کا بیٹا ہے جس پر ہمیں ناز ہے، دل پر والد کی موت کا صدمہ لیے تم وطن کی آن کیلئے میچ کھیلتے رہے اور ایک انہونی جیت وطن کے نام پردرج کرکے لوٹے۔انہوں نے کہا کہ سراج کو والد کی قبر پر دیکھ کر منہ بھر آیا ، انہیں جنت نصیب ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…