پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی تصویریں انٹرنیٹ پروائرل

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی نئی تصویریں انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔مذکورہ تصویر میں عائشہ خان نے فیروزی رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ تصویر میں وہ خود بیحد

حسین لگ رہی ہیں۔عائشہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اْن کا خوبصورت میک اپ نامور میک اپ آرٹسٹ فائزہ سیلون کی جانب سے کیا گیا ہے۔سابقہ اداکارہ کی تصویر پر جہاں انسٹاگرام صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے بھی عائشہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔عائشہ خان کی مقبولیت کی بات کریں تو اْنہوں نے صرف 10 گھنٹے پہلے ہی اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک 52 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔دوسری جانب عائشہ خان نے ایک تصویر اپنی انسٹا اسٹوری میں بھی شیئر کی۔واضح رہے کہ 15 اپریل 2018ء  کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔اْن کے ہاں سال 2019 میں 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اْنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔عائشہ خان نے 20 برس قبل یعنی 2000ء  میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں۔اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔دوسری جانب اْن کے شوہر میجر عقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسر ہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلوار بھی جیتی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…