پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بھارت نے پاکستانی گانے ’بی بی صنم جانم‘ کی بینڈ بجادی

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ میں اکثر پاکستانی موسیقی کی نقل کی جاتی ہے اور بہت سے گانے پاکستانی گلوکاروں کے گائے ہوئے گانوں کا چربہ ہیں ، جن کی ایک طویل فہرست ہے۔ چند ماہ قبل ہی بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ اور جیوتی نوران نے 90 کی دہائی میں پاکستان کے جنون بینڈ کے سپر ہٹ گانے سیونی کا بنایا تھا۔

قانونی طور پر اجازت لیے بغیر اس گانے کو بھارتی گلوکاروں نے کچھ اس طرح گایا کہ پاکستانیوں سمیت بھارتی سامعین نے بھی اسے سخت ناپسند کیا اور خوب تنقید کی۔بھارت میں ایک اور گانے کی نقل کی گئی ہے اور وہ گانا ہے ‘بی بی صنم جانم’ جسے 2010 میں پاکستانی گلوکار جوڑی زیب اور ہانیہ نے کوک اسٹوڈیو سیزن 3 کے لیے گایا تھا۔ فارسی زبان پر مشتمل یہ ایرانی لوک گیت اس وقت بہت مقبول ہوا اور اس کی وجہ سے زیب اور ہانیہ کو بھی خوب پذیرائی ملی اور اب بھی اس کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی ہے تاہم حال ہی میں بھارت کے معروف میوزک پلیٹ فارم ٹی سیریز کی جانب سے اس تیار کیا گیا چربہ جاری کیا ہے جس نے سننے والوں کو انتہائی مایوس کیا ہے۔پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اپنے رِسک پر سنیں۔بھارتی ورڑن کے اس گانے کو معروف بالی وڈ پلے بیک سنگر اوشا اتھپ نے گایا ہے تاہم اس کی موسیقی، اضافی شاعری اور ویڈیو میں ایسا کچھ بھی نہیں جو سننے والوں کے دل کو بھاسکے ، الٹا اس گانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…