جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مفتی قوی کو تھپڑ مارنے پر میرے والدین نے مجھے معاف کردیا، وزارت خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو بارے بھی حریم شاہ کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ٹک ٹاکر سے شہرت حاصل کرنے والی گرل حریم شاہ نے کہا ہے کہ میں نے مفتی قومی کو جو تھپڑ مارا ہے جس پر میرے والدین نے مجھے معاف کردیا ہے،پلان کے تحت تھپڑ مارا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ میں جو ویڈیو بنائی تھی اس پر میرے خلاف کس ادارے نے تحقیقات نہیں کیں

ہیں اور نہ ہی مجھے کسی ادارے کی جانب سے فون کالز موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچپن سے شرارتی لڑکی کے نام سے مشہور ہوں اور خاندان والے میرے شرارتوں سے تنگ تھے۔اب بھی جو بہتر سمجھوں گی کروں گی۔انہوں نے کہا کہ مفتی قوی نازیبا حرکات پر اتر آیا تھا جس کے بعد اسے سبق سکھانا ضروری ہوگیا تھا وہ اپنی حدود سے باہر آگیا تھا۔ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے مفتی قوی کو صرف تھپڑ ہی نہیں جوتے بھی مارے ہیں۔مقامی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ میں نجی چینل پر ایک شو کر رہی ہوں جس کے لئے میں نے سوچا ہوا تھا کہ شو کے مہمانوں میں سب سے پہلے اْن لوگوں کو بلاؤں گی جن کی وجہ سے میری کردار کشی ہوئی۔ اسی وجہ سے دنیا کے سامنے حقیقت لانے کے لئے مفتی قوی کو شو میں بطور مہمان مدعو کیا اور لاہور سے کراچی آنے کے لئے تمام اخراجات خود اْٹھائے۔انہوں نے بتایا کہ مفتی قوی کے ساتھ ایک لڑکی سیلفی وائرل ہوئی تھی، اْس دوران میں بیرون ملک تھی یہ بات پتا ہونے کے باوجود مفتی قوی نے جانتے بوچھتے ہوئے جھوٹ بولا کہ سیلفی میں حریم شاہ ساتھ ہے۔ جس کی وجہ سے مجھ پر بہت لعن طعن کی گئی لیکن میں نے یہ سوچ کر خاموشی اختیار کئے رکھی کہ ایک دن میں بدلہ ضرور لوں گی اور انہیں دنیا کے سامنے ذلیل و

رسوا کرکے رہوں گی۔حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں نے کچھ عرصے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا بند کردیں تھیں اور باکو چلے گئی تھی تاہم اس دوران مفتی قوی نے مبشر لقمان کے شو میں شرکت کی اور میری نئی ویڈیو نہ آنے کی وجہ یہ بتائی کہ انہوں نے مجھ سے نکاح کر رکھا ہے اور جب میزبان مزید کچھ پوچھا تو اس پر مفتی صاحب

ہنستے رہے۔ٹک ٹاکر نے مفتی قوی کے حوالے سے حیران کن انکشاف یہ بھی کیا کہ شو سے قبل اپنی ٹیم کے ہمراہ مفتی قوی کو ایک ریسٹورنٹ بھی لے کر گئی جہاں انہوں نے میرے ساتھ نا مناسب حرکت بھی کی لیکن اس وقت بھی میں نے خود پر قابو رکھا اور سوچا کہ اگر ابھی میں نے اپنا ردِعمل دیا تو تمام معاملات بگڑ جائیں گے اور جہاں تک تھپر مارنے والی ویڈیو کی بات ہے تو میں نے اب تک مفتی قوی کو صرف تھپڑ ہی نہیں بلکہ جوتے بھی مارے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…