اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حریم شاہ کی زندگی کی اصل کہانی  ویب سیریز ”راز” کا پہلا ٹیزر جاری

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ٹک ٹار اسٹار حریم شاہ کی ویب سیریز ”راز” کا پہلا ٹیزر جاری ہوگیا۔چند روز قبل خبر سامنے ا?ئی تھی کہ حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اسٹریمنگ ویب سائٹ) اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر ا?ئیں گی۔ اور اب  ان کی ویب سیریز ”راز” کا پہلا ٹیزر بھی منظرعام پر ا?گیا ہے۔اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گزشتہ روز ویب سیریز ”راز” کا ٹیزر جاری کیاگیا۔

اس ویب سیریز میں حریم شاہ کی زندگی کی اصل کہانی دکھائی گئی ہے کہ کس طرح وہ ٹک ٹاک پر متنازع ویڈیوز وائرل ہونے کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔ ویب سیریز میں سوشل میڈیا کی پاور کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ سوشل میڈیا راتوں رات کسی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیتا ہے اور کس طرح ایک ہی جھٹکے میں سب کچھ ختم کردیتا ہے۔ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ پریشان یا مایوس ہونے کے بجائے الٹا اس صورتحال کو انجوائے کررہی ہیں۔اس ویب سیریز کو اسد علی زیدی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ویب سیریز میں حریم شاہ کے علاوہ اور کون کون سے اداکار شامل ہیں اور یہ ویب سیریز کب ریلیز کی جائے گی فی الحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات منظرعام پر نہیں ا?ئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی ویب سیریز کا ٹیزر منظرعام پر ا?یا ہے اور گزشتہ روز ہی حریم شاہ اور مفتی قوی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں حریم شاہ نے مفتی قوی کو بیہودہ گفتگو کرنے پر تھپڑ جڑدیا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…