ارطغرل غازی کے’ ‘ عبدالرحمن ” کا فیروز خان سے اردو میں دلچسپ مکالمہ

7  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی) مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں کمانڈر’ عبدالرحمان ‘ کا کردار ادا کرنے والے جلال آل کا فیروز خان سیاردو زبان میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔عالمی شہرت یافتہ تاریخی ڈرامہ سیریل ‘ ارطغرل غازی’ میں سلطنت عثمانیہ کے فوجی کمانڈر عبدالرحمن الپ کا کردار

ادا کرنے والے جلال آل نے فیروز خان کو نئے آنے والے ڈرامے پر اردو میں مبارکباد دے کر سب کو حیران کردیا ہے۔اداکار فیروز خان ان دنوں نئے آنے والے ڈرامے ‘ خد اور محبت ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر ڈرامے کا پوسٹر بھی شیئر کیا جس پر ڈرامے کے پہلے ٹیزر کی کامیابی کا بتایا گیا کہ اب تک اس ٹیزر کو 10 لاکھ بار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ڈرامے کی ٹیزر کی کام یابی پر صارفین کی جانب سے مبارک باد دی گئی وہیں ڈراما سیریل ارطغرل غازی کے ‘ عبدالرحمن ‘ نے بھی اردو میں مبارک باد دے کر سب کو توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔جلال آل نے اردو میں مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ماشا اللہ، میرے بھائی بہت خوب۔ ساتھ ہی یہ بھی سوال کردیا کہ ترکی کب آرہے ہیں؟ آپ کا بھائی آپ کے انتظار میں ہے۔جلال آل کے مکالمے پر فیروز خان نے بھی مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان شا اللہ بہت جلد آئوں گا۔ ویسے آپ بہت جلدی اردو زبان سیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ارطغرل غازی میں ”ابن العربی” کا کردار ادا کرنے والے اداکار عثمان سویقوت نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ سنا ہے کہ آپ نے دین اسلام کی خدمت کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اگر میں آپ کے لیے کچھ کرسکوں یا پھر آپ میرے ساتھ کسی پراجیکٹ میں ساتھ کام کرنا چاہیں تو مجھے ضرور بتائیے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…