ارطغرل غازی نے بھارت میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے

4  جنوری‬‮  2021

حیدرآباد دکن(این این آئی) ارطغرل غازی نے بھارت میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے اور وہاں تاریخی ڈارمے کے مداح نے اپنے محبوب کردار کے نام سے ریسٹورینٹ کھول لیا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق حیدرآباد سے  بھارت میں بھی اس ڈرامے کے پرستاروں ک

ی بڑی تعداد پائی جاتی ہے ، اس تاریخی داستان کے چاہنے والے دیگر دنیا کی طرح بھارت میں بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے جاوید خان نے اپنے ریستوراں کا نام ارطغرل غازی کے نام پر رکھ دیا ہے۔ اس ریستوران میں اگرچہ ترک کھانے دست یاب نہیں ہیں تاہم اس کی سجاوٹ میں ڈرامے کے مقبول کرداروں کے بڑے بڑے پوسٹر استعمال کیے گئے ہیں۔اس تاریخی ڈرامے کی اردو ڈبنگ کو بھارت کے مسلمانوں میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے جو کہ ان کی بڑی تعداد کی زبان بھی ہے۔ سیریز کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعدادایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس کے مجموعی ویوز 3 ارب سے زائد ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…