ممبئی (این این آئی) بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اپنے شوہر اور شادی کے حوالے سے نئے نئے انکشافات کررہی ہیں۔بھارتی ریلٹی شو انڈین آئیڈل جس میں وہ بطور جج شریک ہوتی ہیں نے اپنے شوہر روہن پریت سنگھ کے ہمراہ شرکت کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیہا ککڑ نے شو کے
دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اپنے شوہر سے متعلق نیا انکشاف کیا۔روہن پریت سنگھ نے اس موقع پر اپنے بیوی کی بات کا بھرم رکھتے ہوئے اس کی تصدیق بھی کردی۔ بھارتی گلوکارہ نے روہن پریت سے پہلی ملاقات اور بات شادی تک پہنچنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کھل کر اظہار کیا۔ نیہا ککڑ نے کہاکہ جب میں نے روہن کو شادی کیلئے کہا تو وہ رونے لگ گئے جس پر میں نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو ابھی بھی موقع ہے بات کو یہی پر روک لیتے ہیں شادی نہیں کرتے ہیں۔ اس پر روہن پریت سنگھ نے اپنی بیوی کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ وہ دراصل خوشی کے آنسو تھے۔