جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

معاوضے کے فرق پر انیل کپور نے کرینہ کپور کو لاجواب کردیا

datetime 2  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سٹار انیل کپور نے معاوضے کے فرق سے متعلق سوال پر کرینہ کپور خان کو لاجواب کردیا۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں مرد اور خواتین کے معاوضے میں فرق کی جنگ کئی برس سے جاری ہے، تاہم جب یہ بات انیل کپور اور کرینہ کپور کے درمیان چھڑی تو اداکارہ لاجواب ہوگئیں۔انیل کپور جو آج کل اپنی فلم’اے کے بمقابلہ اے کے‘ کی پرمووشن میں مصروف ہیں،

وہ کرینہ کپور کے چٹ چیٹ شو ’واٹ وومن وانٹ‘ میں پہنچ گئے جہاں کرینہ کپور نے مرد اور خواتین اداکاروں کے معاوضے میں فرق کا تذکرہ کیا، ساتھ ہی مثال دی کہ ہالی ووڈ میں بہت سے مرد اداکار اپنی خواتین کو برابری کا معاوضہ دینے کے حامی ہیں۔اس پر انیل کپور نے اداکارہ سے کہا کہ تم نے تو مجھ بہت زیادہ پیسے لئے ہیں جس پر کرینہ کپور ہنس دیں اور خاموش ہوگئیں۔انہوں نے ساتھ ہی بات بدلتے ہوئے کہا کہ ہم بہت سی رکاوٹیں توڑرہے ہیں اور ہم ایسا کررہے ہیں، لیکن اب بھی کچھ ہیں جو ہمارا راستہ روکتے ہیں۔اس پر انیل کپور نے واقعہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پروڈیوسر نے فون کیا اور کہا کہ کرینہ کپور تو ہیرو جتنا معاوضہ مانگ رہی ہے، اس پر میں نے انہیں کہاکہ وہ جو مانگ رہی ہے دے دو۔بھارتی فلم سٹار نے دعویٰ سے کہا کہ فلم انڈسٹری کی تمام نامور اداکاراؤں نے اپنی بہترین فلمیں میرے ساتھ کی ہیں، اس دوران انہوں نے جدائی فلم کی مثال بھی پیش کی جب ان کے مقابل دو خواتین اداکاروں نے پرفارم کیا۔کرینہ کپور نے شو کے آغاز میں ہی کہا کہ اب فلم انڈسٹری میں خواتین کیلئے حالات بدل رہے ہیں، اس پر آپ کی کیا رائے ہے۔اس پر انیل کپور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ خواتین کو خود سے بالا تر محسوس کیا ہے، انہیں یہ احساس بھی کروانا چاہیے، میری بیوی اور بیٹی اپنے فیصلے خود کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…