اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی خوبروادکارہ گوہر خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ سیزن 7کی فاتح گوہر خان اور معروف ٹک ٹاکر ، کوریو گرافر زیدخان دربار شادی کر لی ہے ۔ گوہر نے شادی کیلئے پاکستانی فیشن ڈیزائنر سائرہ شاکرہ کے لیبل
” لام ” کا تیار کردہ لباس منتخب کیا۔زید خان بھارتی معروف موسیقار اور کمپوزر اسماعیل دربار کے بیٹے ہیں ۔ شادی کی تمام رسمیں اسلامی روایات کے مطابق ہوئیں ، کرونا وائرس کی وجہ سے محدود مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس کی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں نے جیسا لباس اپنے خوابوں میں سوچا تھا کہ ویسا ہی بنا جس کا انہوں نےپاکستانی فیشن ڈیزائنرز کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ نومبر میں معروف رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے مشہور بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار سے منگنی کرلی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل گوہر خان ان دنوں مشہور بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ شادی کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، دونوں کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ دونوں 22 نومبر کو شادی کرنے والے ہیں لیکن خبر ہے کہ شادی نومبر میں نہیں بلکہ دسمبر میں کریں گے۔ اس کے لیے انہوں نے ایک خاص دن کا انتخاب کیا ہے۔