جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وکی پیڈیا ،گوگل نے حلیمہ سلطان کو کس پاکستانی اداکار کی والدہ بنا دیا؟صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سرچ انجن گوگل اور وکی پیڈیا نے ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ایسرا بلگچ کو پاکستانی اداکار یاسر حسین کی والدہ بنا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ سرچ انجن کے الگورتھم میں خرابی کے باعث گوگل نے

جہاں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی بیوی انوشکا شرما کو کنوارے افغان کرکٹر راشد خان کی اہلیہ کے طور پر پیش کیا تھا۔اب وہیں الگورتھم کی غلطی کے باعث ایسرا بلگچ کو یاسر حسین کی والدہ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔یہ غلطی ممکنہ طور پر گوگل کے الگورتھم کی وجہ سے ہو رہی ہے جو یاسر حسین کے نام سرچ کرنے پر سرچ پیج کھلنے پر وکی پیڈیا کے سیکشن میں ایسرا بلگج کو ان کے والدین کے طور پر پیش کر رہا ہے۔تاہم اگر وکی پیڈیا کا پیج کھولا جائے تو اس میں ایسرا بلگچ کا کوئی ذکر نہیں اور اسی طرح اگر گوگل پر یاسر حسین کے والد کا نام تلاش کیا جائے تو بھی الگورتھم میں کوئی خرابی نہیں دکھائی دے رہی۔تاہم سرچ کے مین پیج پر یاسر حسین کے تعارفی سیکشن میں ایسرا بلگچ کو ان کے والدین کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔انٹرنیٹ سرچ انجن کے ٹولز پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر یہ غلطی اس لیے ہو رہی ہے، کیوں کہ یاسر حسین حالیہ چند ماہ میں ترک ڈرامے کے کرداروں پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یاسر حسین کی جانب سے ایسرا بلگچ کو پاکستانی برانڈز کے سفیر مقرر کئے جانے پر تنقید کیے جانے کی وجہ سے الگورتھم ترک اداکارہ کو ان کی والدہ کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…