جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کے بے گھر لوگوں کیلئے گھر کی پیشکش، حریم شاہ نے لوگوں کو سستے پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کراچی والوں کے لیے سستے پلاٹس کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔ حریم شاہ کے مطابق یہ منصوبہ ان غریب لوگوں کے لیے شروع کیاگیا ہے جو ایک عرصے سے اپنی چھت کا خواب دیکھ رہے

ہیں لیکن اپنے اس خواب کی تعبیر حاصل نہیں کرپارہے۔ حریم شاہ 100 گز کا پلاٹ صرف 3 لاکھ روپے میں دے رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک پریس ریلیز میں حریم شاہ نے موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے غریب آدمی کو اپنے گھر کے خواب دکھائے لیکن اس خواب کی تعبیر غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہے۔ٹک ٹاک اسٹار نے وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ اس منصوبے میں ان کا ساتھ دیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے حریم شاہ کے اس سستے پلاٹ منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔صارفین نے کہاکہ یہ ڈبل شاہ کی طرح کی کوئی سکیم ہے جس میں دھوکہ ہونے کے امکانات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…