اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی ناموراداکار اور مزاح نگار انورمقصود کو بھی کرونا ہو گیا ، ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق صدر آرٹس کونسل احمد شاہ تصدیق کرتےہوئے بتایا ہے کہ اداکار انور مقصود کا کورونا رپورٹ پازیٹو آئی ہے جبکہ ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز کی
ہدایت کے بعد انور مقصود نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے ۔اس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا اور وہ بھی قرنطینہ میں ہیں۔ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھاجبکہ اپنے چاہنے والوں کو ہدایت کی تھی کہ کرونا سے بچائو کی تمام حفاظتی تدابیر اپنائیں تاکہ اس بیماری کا ڈٹ کرمقابلہ کیا جائے ۔