لاہور( این این آئی) سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ پاک فوج کیخلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کی ہرگزخدمت نہیں کر رہے،زلزلہ ، سیلاب آئے یاسرحدوںپر یاملک کے اندردہشتگردی کامقابلہ کرنا ہوتوپاک فوج کے افسران اورجوان اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر میدان عمل میں ہوتے ہی۔ایک انٹرویو
میں بہروز سبزواری نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنی فوج سے محبت کرتی ہے اورچندسیاسی لوگ جواپنے مفادات کے لئے منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں جنہیںپنے رویے پر نظر ثانی کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوںکے لئے واضح پیغام ہے کہ پوری قوم آپ کی پشت پر ہے اورہمیشہ رہے گی۔