اتوار‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2025 

علی ظفر کی کردار کشی پر میشاشفیع سمیت 8 افراد قصوروار قرار ایف آئی اے نے تہلکہ خیز رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ایف آئی اے نے گلوکارہ میشا شفیع کو علی ظفرکی کردار کشی کے جرم میں قصور وار قرار دے دیا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر کے خلاف چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم کو

بھی جھوٹا قرار دیتے ہوئے میشا شفیع سمیت 8 افراد کو قصور وار قرار دیا ہے۔ایف آئی اے نے عبوری چالان لاہور کی عدالت میں جمع کرا دیا، جس میں میشا شفیع، عفت عمر، علی گل پیر، ماہم جاوید، لینا غنی، حیسم الزمان، فریحہ ایوب اور فیضان رضا کو قصور وار ٹہرایا گیا ہے۔ایف آئی اے نے کہا کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر ہتک آمیز الزامات لگائے لیکن میشا شفیع الزامات ثابت کرنے کیلیے کوئی گواہ پیش نہ کرسکیں۔ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے عبوری چالان میں میشا شفیع سمیت 8 افرادکے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے توہین آمیز مہم پر 2018 میں ایف آئی اے کو میشا کے خلاف درخواست دی تھی۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…