ارطغرل غازی کے پاکستانی میزبان کاشف ضمیر نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی وجہ بتادی ، نجی ٹی وی کے رپورٹر کوبڑی دھمکی

16  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )معروف ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین التان کے میزبان کاشف ضمیر نے اپنے خلاف مقدمات اور اداکار کومعاہدے کے مطابق آدھی رقم نہ دینے پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں انگین التان کا شکریہ اداکرتا ہوں

کہ وہ پاکستان آئے،جو کوئی برانڈ نہ کرسکا میں نے وہ کیا۔اپنی ایک ویڈیو میں دئیے گئے موقف میں کاشف ضمیر کا کہنا تھا کہ اب مجھے خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور کچھ لوگ میری ڈیل خراب کرنا چاہتے ہیں۔ایک رپورٹر اپنے چینل کے لوگوں کو لیکر آیا جو انگین التان سے ملنا چاہتے تھے مگر میں نے ملنے نہیں دیاجس کا وہ غصہ نکال رہے ہیں۔مجھے اللہ نے عزت دی ہے،تم لوگوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں ،میرا نام استعمال کرکے تمہاری ریٹنگ بڑھ رہی تو بڑھا لو،مجھے باہر کہیں ملو تمہاری رپورٹنگ نکالتا ہوں۔یاد رہے کہ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق اینجن التان کو دراصل ایک نجی کمپنی کی طرف سے برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے لیے بلایا گیا تھا جس کے لیے ان سے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا تھا۔انہیں ایڈوانس میں پانچ لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی گئی جس کے بعد انہوں نے پاکستان آنے کا اعلان کیا اور باقی رقم پاکستان میں آنے پر دینے کا وعدہ کیا گیا۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس شہری کاشف نے اینجن التان کو

کہا کہ پارٹی کی طرف سے پانچ لاکھ ڈالر کا چیک آچکا ہے ۔ آپ ترکی پہنچیں تو چند دنوں میں آپ کو پیسے مل جائیں گے لیکن جب انگین التان نے ترکی جا کر کاشف سے رابطہ کیا تو کاشف کی طرف سے کوئی جواب نہ ملا۔ بعد ازاں ترک اداکار نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا

کہ کاشف سیالکوٹ کا نوسر باز ہے اور اس کے خلاف اس سے قبل بھی فراڈ کی بہت سی ایف آئی آرز درج ہیں۔دریں اثنا پولیس ذرائع کے مطابق اینجن التان کی میزبانی کرنے والاکاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔ کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت

سنگین مقدمات درج ہیں۔دریں اثنا مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینجن التان نے کہا ہے کہاگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا،کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں، نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن رہا ہوں۔لاہور میں پریس کانفرنس

کرتے ہوئے ترکی کی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مشہور اداکار اینجن التان نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں، اور اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی ڈرامے کی تعریف کی۔اینجن التان نے کہاکہ ارطغرل غازی

بہت بڑی ڈرامہ سیریل تھی، یہ ایک اسلامی اسٹوری تھی جسے پاکستان میں بہت پسند کیا گیا۔ اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔پاکستان کے قدرتی حسن کی تعریف کرتے ہوئے اداکار نے کہاکہ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے اچھی طرح واقف ہوں، لیکن میرا پاکستان کا مختصر دورہ ہے اس لئے زیادہ سیر نہیں کر سکا، یہاں کے کھانے بھی بہت لذیذ ہیں لیکن مرچیں زیادہ ہیں، میں نے کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں، نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن رہا ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…