جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

انا للہ و انا الیہ راجعون ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم انتقال کرگئیں

datetime 16  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)تین باربہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم 80 برس کی عمرمیں انتقال کرگئیں ، انہیں برین ہیمبرج ہونے پرنجی ہسپتال داخل کرایا گیا تھا مگروہ جانبرنہ ہوسکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں،شوبزشخصیات نے

فردوس بیگم کے انتقال پر گہرے رنجم و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے فن اداکاری کا ایک اور باب بند ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق فردوس بیگم نے 60ء کی دہائی میں فلم ”فانوس ” سے اپنے فنی کیرئیر کا آغازکیا ،1965 میں ریلیزہونے والی فلم ”ملنگی ”کامیاب ہوئی اورفردوس سپراسٹاربن گئیں۔ ان کی فلم اسٹار اکمل کے ساتھ جوڑی ہٹ ہوئی تو دونوں نے شادی کرلی۔ اکمل نے گلبرگ کے علاقے میں مارکیٹ خرید کراس کا نام فردوس مارکیٹ رکھا جوآج بھی بہت مقبول ہے۔1970 میں فلم ”ہیر رانجھا ”نے فردوس کو سپراسٹار بنا دیا۔ ” ہیررانجھا ”میں فردوس کی اداکاری، ڈائیلاگ ڈلیوری اوررقص کو بہت سراہا گیا۔ فردوس کی جوڑی اکمل ، سدھیر، یوسف خان اوراعجاز درانی کے ساتھ مقبول رہی۔ فردوس کی فلمسازشیخ نذیرحسین سے دوسری شادی ہوئی ۔فردوس بیگم نے 1976 میں فلم انڈسٹری کو خیرباد کہا لیکن پھر 1984 میں دوبارہ سلوراسکرین پر جلوہ گر ہوئیں۔ فردوس نے اپنے فنی سفر

کے دوران 170 سے زائد اردو، پنجابی اورپشتو زبان کی فلموں میں کام کیا اور انہیں تین بار بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا۔ فردوس بیگم نے پسماندگان میں دوبیٹے اورایک بیٹی چھوڑے ہیں۔سینئر ہدایتکارہ و اداکارہ سنگیتا بیگم، بہار بیگم، نشو، قوی خان ،ریما ،ثنائ،مدیحہ شاہ، شاہدہ منی

، خوشبو، ندیم بیگ،غلام محی الدین، شاہد حمید، مصطفی قریشی، اچھی خان، سینئر ہدایتکار سید نور، شان،افضل خان، صاحبہ سمیت دیگر نے فردوس بیگم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس بیگم نے اپنے لازوال فن کے ذریعے نام کمایا اور امر ہو گئیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے ۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…