اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شادی نے زندگی تباہ کر دی، 10سال جہنم میں گزار دیئے، اداکارہ نادیہ خان پھٹ پڑیں

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ شادی کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جب میزبان نے سوال پوچھا کہ زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہے جس پر آپ کو آج بھی بہت افسوس ہوتا ہو؟

جس پر نادیہ خان نے کہا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی شادی کرنے کا فیصلہ تھا جو میں نے بہت جلدی میں کیا، حتی کہ شادی کرکے میں نے اپنے اندر چھپے فنکار مار دیا اگر بعد کی زندگی کا علم ہوتا تو میں شادی نہ کرتی۔نادیہ خان نے یہ بھی کہا کہ سن 2000 میں اگر میں شادی نہ کرتی تو صرف کام کرتی ،یہاں تک کہ زندگی میں بہت کچھ کرسکتی تھی لیکن شادی کے بعد جو میں نے 10 سال گزارے وہ بس میری زندگی کے ڈرامے تھے کیوں کہ میں نے اس دوران یہ سوچ رکھا تھا کہ مجھے اچھی بیوی اور اچھی بہو بن کر رہنا ہے پھر اس کے بعد ایسا ڈرامہ شروع ہوا جس کی اقساط 10 سال تک چلتی رہی ،شادی کا بس ایک یہی فائدہ ہے کہ آپ کو بچوں جیسی نعمت حاصل ہوجاتی ہے جوکہ کسی کی بھی زندگی کا سب سے اہم حصہ ہوتے ہیں اور اگر یہ بچے وقت پر ہوجائیں تو وہ آپ کے دوست ہوتے ہیں کبھی کبھی تو ایسا لگتا ہے جیسے بچے آپ کی آرمی ہوں۔دریں اثنا ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق معروف پاکستانی ٹی وی میزبان اور

اداکارہ نادیہ خان نے مبینہ طورپر ایک نجی تقریب میں منگنی کرلی ، یہ تقریب اسلام آباد میں ہوئی ، ذرائع کے مطابق 41سالہ ٹی وی اداکارہ کے منگیتر اور ہونیوالے دولہا ایئرفورس کا پائلٹ ہے اور دونوں آئندہ ہفتوں میں شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، نادیہ خان شادی کے سلسلے میں

اپنی ڈیزائنر دوست سے بھی مل چکی ہیں۔ قومی موقر نامے کے مطابق اگرچہ خاتون کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی کیونکہ انہوں نے تاحال منگنی کی تقریب کے بارے میں سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئرنہیں کیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نادیہ خان نے پہلے بھی دو مرتبہ شادی کی اور ان کے تین بچے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…