جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مہوش حیات نے ملک بھر کے چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام چڑیا گھر بند کرکے تمام جانوروں کو آزاد کردیا جائے۔معاشرتی مسائل اور ظلم و زیادتی کے خلاف ہمیشہ

اپنی آواز بلند کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جانوروں کے حق کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ’ہم ایک ایسے ملک میں جہاں ہم ابھی بھی انسانی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں تو پھر وہاں جانوروں کے حقوق حاصل کرنا تو بہت دور کی بات ہے۔اداکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کاون ہاتھی کی رہائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب غیر ملکی مشہور شخصیات شامل ہوتے ہیں تو ہم اْسی وقت کارروائی کیوں کرتے ہیں؟ اْس سے پہلے کیوں نہیں کرتے ہیں ؟اْنہوں نے کہا کہ ’ہمارے لیے یہ واقعی بہت شرمناک بات ہے کہ غیر ملکی شخصیات ہمیں صحیح کام کا بتائیں۔مہوش حیات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک بھر سے ان چڑیا گھروں کو بند کردینا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ 35 سے پاکستا ن کے دارالحکومت اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں تنہا رہنے والے کاون ہاتھی کو حال ہی میں کمبوڈیا پہنچایا گیا جہاں امریکی گلوکارہ شیئر سمیت بڑی تعداد میں افراد نے کاون کا استقبال کیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…