منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ماہرہ خان کو کورونا ہوگیا مداحوں سے دعائوں کی اپیل

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد خود کو آئسو لیٹ کرلیا ۔ اتوار کو ادا کارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق بتایا اور میرا کورونا وائرس

ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر میں نے اْن تمام لوگوں کو بھی آگاہ کردیا ہے جو گزشتہ کچھ دنوں سے میرے ساتھ رابطے میں تھے اور جن کے ساتھ میں نے ملاقات کی تھی۔ماہرہ خان نے اْمید ظاہر کی کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ بالکل اچھی خبر نہیں ہے تاہم انشاء اللہ میں بہت جلد ٹھیک ہوجاؤں گی۔اداکارہ نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خاطر اور دوسرے لوگوں کی جان کی خاطر براہِ کرم ماسک پہنیں اور ایس او پیز پر عمل کریں،آخر میں اْنہوں نے اْن کی جلد صحتیابی کے لیے دْعاؤں کی اپیل بھی کی۔ماہرہ خان کی پوسٹ کے بعد چاہنے والوں کی جانب سے اْن کی جلد صحتیابی کیلئے دْعائیہ پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں اداکارہ روبینہ اشرف، گلوکار جواد احمد، بہروز سبزواری، عثمان مختار، ندا یاسر، ماڈل علیزے گبول، صحیفہ جبار، امیر گیلانی، مریم نفیس اور واسع چوہدری سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…