پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شوبز کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی تیسری شادی ‎

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئن لائن)معروف پاکستانی ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے مبینہ طورپر ایک نجی تقریب میں منگنی کرلی ، یہ تقریب جمعرات کو اسلام آباد میں ہوئی ، ذرائع کے مطابق 41سالہ ٹی وی اداکارہ کے منگیتر اور ہونیوالے دولہا ایئرفورس کا پائلٹ ہے اور دونوں آئندہ ہفتوں میں شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، نادیہ خان شادی کے سلسلے میں اپنی ڈیزائنر دوست سے بھی مل چکی ہیں۔

قومی موقر نامے کے مطابق اگرچہ خاتون کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی کیونکہ انہوں نے تاحال منگنی کی تقریب کے بارے میں سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئرنہیں کیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نادیہ خان نے پہلے بھی دو مرتبہ شادی کی اور ان کے تین بچے ہیں۔دوسری جانب اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ مرد عورتوں کو لے کر اِن سکیور ہوتے ہیں اور عورتوں کی کامیابی مردوں کو ہضم نہیں ہوتی۔ معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عورت کامیاب ہو تو مرد اور عورتوں کے درمیان فرق پیدا ہوجاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شادی کی کامیابی میں نصیب کا عمل دخل بھی ہوتا ہے، ایسا بھی ہوتا ہے کہ پہلی شادی کامیاب نہیں ہوتی اس کے بعد دوسری شادی کامیابی سے ہم کنار ہوتی ہے۔ مارننگ شوز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ میں نے جب مارننگ شو کیا اس میں کوئی پروگرام ایسا نہیں تھا جو متنازع ہو، میں نے کبھی اگلے روز معافی نہیں مانگی۔ان کا کہنا تھا کہ میرے شو کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی گئی تھی، میرے مارننگ شو میں سب لوگ آئے تھے اور جو لوگ رہ گئے تھے وہ بعد میں شو کا حصہ بنے۔نادیہ خان نے کہا کہ اگر میرے مارننگ شو میں کسی کو کوئی بات بری لگی ہو تو ان کی مرضی ہے اس میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔ایک سوال کے جواب میں نادیہ خان نے کہا کہ آج کل مارننگ شوز کہاں ہیں، ختم ہورہے ہیں، مارننگ شوز ختم نہیں ہونے چاہئیں، صبح ٹی وی دیکھنے بیٹھتے ہیں تو بہت کم آپشن ہوتا ہے پہلے ہر چینل پر شو ہوتا تھا مزہ آتا تھا کہیں نہ کہیں اپنی پسند کی چیز مل جاتی تھی۔نادیہ خان نے اعتراف کیا کہ پہلے ان کا رویہ کافی خراب تھا مگر اس میں تبدیلی آگئی ہے، پروڈیوسر جب ہوتے ہیں تو رویہ مختلف ہوتا ہے جب آپ اداکاری کررہے ہوں تو اس کو انجوائے کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…