ارطغرل غازی کا کردار نبھانے والے ترک اداکارپاکستان پہنچ گئے کس شہر میں ہیں اور کیا کرنے آئے ؟ائیرپورٹ پر مداحوں نے گھیر لیا

10  دسمبر‬‮  2020

لاہور (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) شہرہ آفاق ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان لاہور پہنچ گئے ۔لاہور ائیر پورٹ پر ان کے چاہنے والوں نے ان کے ساتھ تصویر یں بنوائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پاکستان اِن ترکی نامی ٹوئٹر ہینڈل

کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ارطغرل غازی کے مرکزی اداکار انگین آلتان ابھی لاہور ایئر پورٹ پہنچے ہیں، وہ ایک نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے پر آئے ہیں۔ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ انگین آلتان کے استقبال کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ اس کے علاوہ ہیش ٹیگ کے ساتھ مزید لکھا ہے کہ پاکستان ارطغرل کو خوش آمدید کہتا ہے اور دورہ پاکستان۔پاکستان اِن ترکی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے اپنے ٹوئٹ میں انگین آلتان کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جو کہ ابھی لاہور ایئرپورٹ پر ہی لی گئی تھی، اس تصویر میں ان کے ساتھ ایک خاتون اور ایک اور صاحب بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی ترک اداکار انگین آلتان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں جلد پاکستان آئوں گا۔انگین آلتان نے اسلام آباد کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا تھا کہ میں پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔خیال رہے کہ پاکستان میں وزیر اعظم کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کی جانے والی ترک سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کرداروں کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…