وردی پہن کر گالیاں دینے پر بھارتی فضائیہ انیل کپور پر شدید برہم بالی ووڈ ادا کار بھی ڈٹ گئے ،اہم بیان جاری کردیا،ہنگامہ برپا

10  دسمبر‬‮  2020

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی فضائیہ نے بالی وڈ اداکار انیل کپور کی فلم کے ٹیزر میں فورس کی وردی کے غلط استعمال پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔بھارت کے معروف ہدایتکار انوراگ کشیاپ اور اداکار انیل کپور کی فلم آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس پر ’اے کے ورسز اے کے‘

24 دسمبر کو ریلیز ہونی ہے۔فلم میں انیل کپور بھارتی فضائیہ کے آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں، حال ہی میں فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا،انیل کپور کے ہی اکاؤنٹ سے اسی فلم کا ایک ٹیزر جاری کیا گیا جس میں وہ بھارتی فضائیہ کا یونیفارم پہنے ہوئے ہیں اور انوراگ کشیاپ ان کے پاس آتے ہیں، ٹیزر میں انیل کپور نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں اور ساتھ ہی اگلے سین میں شراب کے نشے میں دھت رقص کرتے نظر آتے ہیں،اس ٹیزر پر بھارتی ائیرفورس نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اسے نامناسب قرار دیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق ویڈیو میں بھارتی فضائیہ کی وردی پہن کر غلط اور نامناسب زبان استعمال کی گئی ہے، بھارتی فضائیہ کے اہلکار اس طرح کا رویہ نہیں اختیار کرتے لہٰذا ان مناظر کو ہٹایا جائے اس کے جواب میں بالی وڈ اداکار انیل کپور نے معافی مانگی ہے اور ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارتی فضائیہ کے یونیفارم میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگتے ہیں اور یہ نادانستہ

طور پر ہوا ہے۔انہوں نے وضاحت میں کہا کہ اس سین کا مقصد کسی کے جذبات کو مجروح کرنا نہیں بلکہ یہ فلم میں آفیسر کا کردار ہے جو اپنی بیٹی کو تلاش کرتا ہے، میری یا فلم کے ہدایتکار کی جانب سے اس کا مقصد بھارتی فضائیہ کی بے عزتی کرنا نہیں تاہم بھارتی ائیرفورس کی ٹوئٹ کے بعد بھی یہ مناظر انیل کپور نے اپنے اکاؤنٹ سے ہٹائے نہیں ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…