بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

شوبز چھوڑنے میں تاخیر کردی، اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑنے والی زینب جمیل کا خصوصی پیغام

datetime 7  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اسلام کی خاطر اداکاری و ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرنے والی زینب جمیل کا کہنا ہے کہ اْنہوں نے تین سال قبل قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی تھی لیکن اْنہوں نے شوبز چھوڑنے کے اعلان میں تاخیر کردی۔سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں اْنہوں نے اپنے زندگی کا سب سے

بڑا فیصلہ لینے کے بارے میں تفصیل بتائی۔زینب جمیل نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ ’جو لوگ مجھ سے یہ پوچھ رہے ہیں کہ میں نے اچانک شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا تو میں اْن کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے اپنے اس فیصلے کا اعلان کرنے میں تھوڑی تاخیر کردی۔اْنہوں نے کہا کہ ’تاخیر کی وجہ شاید یہ تھی کہ میں اس فیصلے پر قائم رہنے کے لیے پوری طرح سے تیار نہیں تھی اور میں اْن سوالوں کے جواب تلاش کر رہی تھی تو میرے دماغ میں بہت عرصے سے جنم لے رہے تھے۔سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے تین سال قبل قرآن پاک تفسیر سے پڑھنا شروع کیا تھا اور میں اس کے لیے اپنی استاد کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ناصرف مجھے قرآنی تعلیم دی بلکہ میرے سوالوں کے جواب بھی دیے۔زینب جمیل نے کہا کہ ’مجھے اپنے کام سے پیار تھا لیکن میں سوچتی تھی کہ میرے اس کام میں کسی چیز کی کمی ہے، یہ وہ نہیں ہے جو مجھے کرنا ہے لہٰذا اتنے سوچنے سمجھنے کے بعد میں نے شوبز چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گْزارنے کا فیصلہ کیا۔سابقہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’میں اپنے الفاظ سے کسی بھی اداکار کا دل نہیں دْکھانا چاہتی ہوں، میں نے صرف اپنے ایمان کی خاطر اداکاری چھوڑی ہے اس کے علاوہ کوئی دوسری وجہ نہیں ہے۔آخر میں اْنہوں نے کہا کہ ’میں اْن تمام پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کی شْکرگزار ہوں جنہوں نے میرے اس فیصلے کو سراہا

اور میرا ساتھ دیا۔یاد رہے کہ زینب جمیل نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ’میں فخر سے اس بات کا اعلان کر رہی ہوں کہ میں نے اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ دی ہے۔سابقہ اداکارہ و ماڈل نے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’الحمدللّہ، اللہ پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے کا شرف بخشا ہے۔اْنہوں نے کہا تھا کہ ’میں اب اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرتے ہوئے دین اسلام کی زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کروں گی۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…