منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

میں نے ایک بھٹکی ہوئی عورت کوراہ راست پرلانے کیلئے شادی کی  تھی لیکن ۔۔۔ اسد خٹک کے وینا ملک سے متعلق اہم انکشافات

datetime 7  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک نے کہا ہے کہ وینا کوراہ راست پرلانے کے لیے اس سے شادی کی تھی۔وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک کا کہنا ہے کہ سب مجھ سے یہ سوال کررہے ہیں کہ میں نے وینا ملک جیسی خاتون سے شادی کیوں کی،

وینا مجھے دبئی کانصلیٹ میں ملی اورہماری شادی آٹھ دن میں ہوئی، پہلی ملاقات میں اس پربہت تنقید کی کہ ان کی وجہ سے پاکستان کا امیج بہت خراب ہوا جس پروینا نے بولا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف جو بھی کیا مجبوری میں کیا، میں راہ راست پرآنا چاہتی ہوں اوریہ بھی کوئی نیک شخص مجھ سے شادی کرلے۔اسد خٹک نے کہا کہ میں نے بطور پاکستانی اورمسلمان ہونے کے ناطے اس بھٹکی ہوئی عورت سے شادی کی، میں نے وینا کو راہ راست پرلانے کی بہت کوشش کی کہ لیکن بدقسمتی سے یہ شادی نہیں چل سکی، وینا نے ہرچیزمیں مجھ سے جھوٹ بولا، میری ذات تک برائی کرتی توٹھیک تھی لیکن یہ میرے بچوں کے ساتھ برا سلوک کررہی ہے۔اس سے قبل وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے وینا ملک کو ان کے دونوں بچے غیر قانونی طریقے سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کرنے پر50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا ہے۔واضح رہے کہ وینا ملک کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کاغذات کے مطابق دونوں کیدرمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جس کی تصدیق انہوں نے 2018 میں کی تھی۔ دونوں کے دوبچے ابرام اور امل ہیں جو فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…