اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

احتجاجی کسانوں سے متعلق متنازع ٹوئٹ  کنگنا رناوت مشکل میں پھنس گئیں

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ فلم کوئن کی اسٹار کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر متعدد معاملات پر اپنی رائے دینے سے نہیں کتراتی اور  مختلف معاملات میں بلاوجہ ٹانگ اڑانے کی وجہ سے انہیں اکثر مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ جاتا ہے۔بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے

ہندو انتہا نظریات سے متاثر اداکارہ کنگنا رناوت اس بار اپنی متنازع ٹوئٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج میں شامل بھٹنڈا کی ایک بزرگ خاتون مہندر کور کی  تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔کنگنا رناوت نے احتجاج میں شامل بزرگ خاتون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ 100 روپے کے عوض احتجاج میں پہنچ گئیں۔بعدازاں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی یہ متنازع ٹوئٹ تو فوراً ڈیلیٹ کر دی لیکن بھارتی شوبز شخصیات  سمیت عوام کی جانب سے ان پر تنقید کے تیر برسانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔اداکارہ کنگنا رناوت کی اس ٹوئٹ پر  اداکار دلجیت دوسانج بھی چپ نہ رہ سکے اور انہوں نے کنگنا کو کھری کھری سنا دیں جس کے بعد دونوں کے درمیان ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…