منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

ماضی کا مقبول پاکستانی ڈرامہ بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز

datetime 5  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ ‘زی فائیو’ کی سبسکرپشن پر ماضی کا مقبول پاکستانی ڈراما ریلیز کردیا گیا۔سٹیٹ بینک نے 13 نومبر کو ‘زی فائیو’ سمیت دیگر بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ کی سبسکرپشن پر پابندی لگائی تھی جس متعلق بعد ازاں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے

وضاحت کی تھی کہ بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹس کی سبسکرپشن پر پابندی عدم ٹیکس ادائیگی کی بنا پر لگائی گئی۔اگر زی فائیو پاکستان میں اپنا دفتر کھولے اور حکومت کو ٹیکس ادا کرے تو اس کی سبسکرپشن بحال کردی جائے گی۔سبسکرپشن پر پابندی کے باوجود سٹریمنگ ویب سائٹ نے 2015 میں ریلیز ہونیوالے مقبول ڈرامے ‘دیارِ دل’ کو ریلیز کردیا ہے۔زی فائیو کی جانب سے ٹوئٹ میں 3 دسمبر کو بتایا گیا کہ مقبول پاکستانی ڈرامے ‘دیارِ دل’ کی تمام اقساط اسٹریمنگ ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکار علی رحمٰن کو بھی مینشن کیا، جنہوں نے بعد ازاں اپنی ایک ٹوئٹ میں ڈرامے کو زی فائیو پر ریلیز کرنے کا بتایا۔’دیارِ دل’ کو ابتدائی طور پر 2015 کے آغاز میں ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا جو سال کے اختتام تک نشر ہوتا رہا۔’دیارِ دل’ کو کہانی، کاسٹ اور منظر نگاری کی وجہ سے کافی سراہا گیا تھا اور اسے کئی حوالوں سے منفرد ڈراما قرار دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…