جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

مہوش حیات کی بہن کی گلوکاری پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

datetime 4  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) معروف اداکارہ مہوش حیات کی بہن گلوکارہ افشین حیات کو ان کی گلوکاری پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے انسٹا گرام پر اپنی بہن گلوکارہ آفشین حیات کے گانے کی ویڈیو جاری کی جس میں

وہ نجی چینل پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’’جلن‘‘ کا آفیشل گانا گاتی نظر آرہی ہیں۔گانے کی ویڈیو کے کیپشن میں مہوش حیات نے یہ بھی لکھا کہ آفشین نے ڈرامے کا جو گیت گایا ہے وہ مجھے بہت پسند ہے۔ آپ بھی ضرور سنیں مجھے یقین ہے کہ آپ لوگوں کو اتنا ہی پسند آئے گا جتنا مجھے آیا۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی اپنی بہن کی گانے کی ویڈیو پر اْن کے مداحوں نے شدید تنقید کی اور آڑے ہاتھوں لیا۔سید یاسر نامی صارف نے ویڈیو پر طنز کرتے ہوئے لکھا، کہہ دو کہ یہ جھوٹ ہے۔شازمین نے بہن کے مقابلے میں مہوش حیات کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہوش کی آواز زیادہ پیاری ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ گانا بس بہتر ہے لیکن اس سے بہتر ہو سکتا تھا۔زینی خان نے لکھا کہ پاکستان میں گلوکاری کے فن سے بھرپور بہت سے گلوکار موجود ہیں جو کہ آفشین سے بہتر ہیں۔

موضوعات:



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…