منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی نے علیحدگی اختیار کرلی

datetime 3  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)ماڈل و اداکارہ ربیعہ چوہدری اور موسیقار و گلوکار میکال حسن سے طلاق لے لی ہے۔خیال رہے کہ آج کل شوبز انڈسٹری میں ہر گزشرت دن ہی کسی نہ کسی شخصیت کے علیحدہ ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم ان کی تصدیق نہ ہونے پر مداح صرف تجسس

میں رہتے ہیں لیکن ربیعہ چوہدری نے خود اپنی طلاق سے متعلق کھل کر اظہار کیا ہے۔چار سال قبل یعنی 2016 میں گلوکار میکال حسن سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ربیعہ چوہدری نے اپنی شادی کی تقریب اور نجی زندگی کو کافی حد تک پرائیوٹ ہی رکھا تھا۔حال ہی میں ربیعہ نے طلاق کے حوالے سے معاشرے کی سوچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم لڑکیوں کو طلاق لینے پر اتنا بیچارہ کیوں بنا دیتے ہیں، ایسا کیوں لگتا ہے کہ اب لڑکی کی زندگی ختم ہوگئی، ہائے بیچاری کے ساتھ یہ کیا ہوگیا، ہائے بیچاری کی زندگی تباہ ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ ’یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ طلاق وقت پر لینے کی وجہ سے اس کی باقی زندگی تباہ ہونے سے بچ گئی ہو۔ربیعہ چوہدری نے اپنی زندگی کے بارے میں بتایا کہ یہ سچ ہے کہ میں نے پسند سے شادی کی اور میں اپنی شادی سے بہت خوش تھی لیکن شادی کے فوراً بعد ہی مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور میں نے کچھ ہی وقت میں طلاق لے لی۔ربیعہ چوہدری نے کہا کہ ’میں کبھی نہیں چاہتی تھی کہ

اس موضوع پر بات کروں یا اپنی ذاتی زندگی کو سامنے لاؤں لیکن یہ صرف میں نہیں لکہ ہزاروں عورتیں ہیں جو اس وقت سے گزرتی ہیں اور اکثر خود کو الزام دیتی ہیں کہ ان کی شادی چل نہیں پائی۔اداکارہ نے لکھا کہ انہیں یہ بتایا جاتا ہے تم میں کوئی مسئلہ ہے، ایک اچھی بیوی کے ماڈل

میں فٹ ہونے کے لیے تمہیں خود کو بدلنا ہوگا، اور یہ سوچ اکثر لڑکیوں کی شخصیت کو کھوکھلا کردیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی اس تحریر کے ذریعے ان لڑکیوں کو ہمت دینا چاہتی ہوں جو طلاق کے بعد خود میں ہی غلطیاں تلاش کرکے اپنی شخصیت کو کھو دیتی ہیں، درحقیقت

وہ زندگی ان کے لیے مناسب ہی نہیں ہوتی اس لیے ان کا الگ ہونا ہی بہتر ہوتا ہے۔اپنی پوسٹ کے آخر میں ربیعہ نے لکھا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا، چھوڑو بیکار کی باتوں میں کہیں بیت نا جائے رینا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…