جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

اداکارہ گوہر خان نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان ٹک ٹاکر زید دربار سے 25 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔اداکارہ نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ شادی کی تاریخ بھی شیئر کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے خود اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں اور اب انہوں نے اپنے نکاح کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شریک ہوں گے۔شادی کی تمام تقریبات ممبئی میں ہوں گی اور دونوں فیملیز نے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔گوہر خان کی بہن نگار خان اور دیگر لوگ شادی کے لیے خصوصی طور پر بھارت آئیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ گوہر خان اور زید دربار پہلے ہی منگنی کرچکے ہیں۔گوہر خان کو بگ باس کے سیزن 14 کے گھر میں انگوٹھی پہنے بھی دیکھا گیا تھا۔ حال ہی میں گوہر خان نے زید دربار کے برتھ ڈے پر خاص تقریب بھی منعقد کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…