اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ترکی کی پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان معاہدہ، اداکارعدنان صدیقی اورہمایوں سعید کوبھی منصوبے کا حصہ بنالیا گیا،تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام ایپ پر
اداکارعدنان صدیقی نے ایک پوسٹ شیئرکی جس سے معلوم ہوا کہ پاکستان کے انصاری فلمزاور ترکی کے تکدن فلمزپروڈکشن ہائوسزکے درمیان مشترکہ منصوبے پرکام کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ۔پاک ترک پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان معاہدے میں اداکارعدنان صدیقی اورہمایوں سعید کو بھی منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے۔اداکارعدنان صدیقی نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ اس بات پریقین رکھا ہے کہ آرٹ کو بین الاقوامی اور جغرافیائی سیاسی حدود کے بالا ترہونا چاہئے اوراس طرف یہ میرا چھوٹا قدم ہے۔یا درہے کہ اس وقت ترکی کے متعدد ڈرامے ڈب کر کے پاکستان میں پیش کئے جارہے ہیں