منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شوبز دنیا کو خیر باد کہنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان نے معروف اسلامی اسکالر سے شادی کر لی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات (نیوز ڈیسک) اسلام کی خاطر گزشتہ ماہ شوبز دنیا کو خیرباد کہنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان نے معروف اسلامی اسکالر سے شادی کر لی۔بھارت کی معروف اداکارہ نے خاموشی سے معروف اسلامی سکالر مولانا انس سے شادی کر لی ہے، سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر

وائرل ہیں۔ ابھی تک اداکارہ نے باقاعدہ شادی کا اعلان نہیں کیاہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ نے شوبز کو چھوڑتے وقت ایک طویل پیغام انسٹاگرام پر جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ تھا کہ آج میں اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر آپ سے بات کر رہی ہوں۔میں سالوں سے شوبز کی زندگی گزار رہی ہوں، اور اس عرصے میں مجھے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت اپنے چاہتے والوں کی طرف سے نصیب ہوئی جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں لیکن اب کچھ دن سے مجھ پر یہ احساس قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے؟ کیا اس پریہ فرض نہیں ہوتا وہ اپنی زندگی ان لوگوں کی خدمت میں گزارے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں۔کیا انسان کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ اسے کسی بھی وقت موت آ سکتی ہے اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہے ان دو سوالوں کا جواب میں مدت سے تلاش کر رہی ہوں خاص طور پر اس دوسرے سوال کاجواب کہ مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا۔اس سوال کا جواب جب میں نے اپنے مذہب میں تلاش کیا تو مجھے پتہ چلا کہ دنیا کی یہ زندگی اصل میں مرنے کے بعد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ہے اور وہ اسی صورت میں بہتر ہو گی جب بندہ اپنے پیدا کرنے والے کے حکم کے مطابق زندگی گزارے اور صرف دوست اور شہرت کو اپنا مقصد نہ بنائے بلکہ گناہ کی زندگی سے بچ کر انسانیت کی خدمت کرے اور اپنے پیدا کرنے والے کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…