رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن پاک کا تیسرا پارہ بھی لکھ لیا

15  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن پاک کا تیسرا پارہ بھی لکھ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ شوبز ان دنوں اپنے ہاتھ سے قرآن مجید لکھنے میں مصروف ہیں اور انہوں نے قران مجید کا تیسرا پارہ مکمل کر لیا ہے اوروہ اپنے ہاتھ سے

پورا قرآن مجید لکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ خدا کی ذات کا بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے مجھے اس عظیم کام کیلئے منتخب کیا ۔شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا کو چھوڑ کر خدا کے راستے پر چل پڑنا بڑی سعادت ہے اور میں ہدایت ملنے پر اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی کے راستے میں بے شمارغلطیاں ہوئیں لیکن اب خدا کی راہ پر چل کر جو دلی سکون ملا ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے غریبوں کی مدد کیلئے بھی کام شروع کر رکھا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ وہ مجھے جو کچھ عنایت کرتا ہے وہ میں غریبوں میں تقسیم کر دیتی ہیں اور میری صاحب ثروت لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ بھی میرے ساتھ اس کار خیر میں شامل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوںنے قرآن مجید لکھنے میںمیری معاونت اور رہنمائی کی میں ان سب کی دلی طور پر مشکور ہوں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…