منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بچوں کو پاکستان سمگل کرنے کا الزام، سابق شوہر اسد خٹک کا ہرجانے کا نوٹس، وینا ملک کا جواب بھی آگیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ و میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے وینا ملک پر بچوں کو غیرقانونی طور پر پاکستان اسمگل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔اسد خٹک نے اربابِ اختیار سے  درخواست کی کہ مجھے انصاف دلوائیں اور مجھے میرے بچے ابرام اسد خان اور امل اسد خان لوٹا دیں۔گزشتہ روز اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر

تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔اسد خٹک کے مطابق ’وینا ملک نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود  مجھے اپنے بچوں سے ملنے دیا ہے اور نہ بات کرنے دے رہی ہے۔ تنگ آکر مجھے قانونی راستہ اپنانا پڑا اور دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ دیا، لیکن وینا فرار ہوئی اور بچے متحدہ عرب امارات سے پاکستان سمگل کر دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ’میرے دونوں بچے امریکی شہری ہیں۔ وینا ملک نے نا صرف مجھے دھوکا دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئی۔ اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہو گئے۔ پاکستانی حکومت کہاں ہے۔اسد خٹک نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں سابقہ اہلیہ پر الزام عائد کیا کہ ’ان سب کے باوجود میری ہی کردار کشی کی گئی۔ مجھے اور میرے خاندان کو دھمکیاں اور ہراساں کیا گیا۔ میرا کرئیر تباہ اور میرے ساتھ بازاری زبان استعمال کی گئی لیکن انسان کا سب بڑا اثاثہ اس کی اولاد ہوتی ہے، جن کی آنکھوں سے نور چھن جائے ان کے صبح شام ایک برابر ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…