منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی گلوکار جس نے گانا چھپ کر شروع کیا لیکن والد کو پتہ چل گیا ،اجازت مل گئی لیکن انہوں نے ساتھ ہی بیٹے سے کیا وعدہ لیا جس پر وہ آج بھی قائم ہیں ؟ جانئے

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گلوکار وارث بیگ نے کہا ہے کہ 25 برس قبل گانا شروع کیا تو اس وقت موسیقی کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا، پٹائی سے بچنے کے لیے گھر والوں سے چھپ کر گاتا تھا۔معروف گانے ’’کل شب جب دیکھا میں نے چاند جھروکے میں‘‘ سے شہرت پانے والے وارث بیگ اپنے

بیٹے کی جانب سے گانے ریلیز کیے جانے کی تقریب میں بات کرتے ہوئے ماضی کے چھپے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ 25 سال قبل جب میں نے گانا شروع کیا تو اس وقت میوزک کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا، مار سے بچنے کے لیے گھر والوں سے چھپ کر گاتا تھا، جب والد کو معلوم ہوا تو انہوں نے اس شرط پر گانے کی اجازت دی کہ میں شادی بیاہ میں نہیں گآں گا، میں نے بھی اپنے والد سے کیے گئے وعدے کا بھرم رکھا اور اس وقت سے آج تک کسی بھی شادی کی تقریب میں گانا نہیں گایا۔وارث بیگ نے مزید کہا کہ عمار میرا بیٹا ہے، اس کی آواز بہت پیاری ہے، اس کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے ہی عمار کی حوصلہ افزائی کی، امید کرتا ہوں کہ عمار بیگ گلوکاری کی دنیا میں اچھا اضافہ ثابت ہوگا اور اپنے پرفارمنس سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…