منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

اللہ تعالی جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے، معروف ماڈل نے دین اسلام کے کیلئے ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرلی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل انعم ملک نے ہمیشہ کے لیے ماڈلنگ کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے سابقہ ماڈل انعم ملک نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے حجاب پہننے پر

آپ سب کی حوصلہ افزائی او ر پیار کا بہت شکریہ۔انعم ملک نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں نے ماڈلنگ چھوڑ کر حجاب پہننا کیوں شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ میں اس حوالے سے آپ سب کو ضرور بتاوں گی اور بہت جلد اپنے اس نئے سفر کے بارے میں بھی بات کروں گی۔سابقہ ماڈل نے کہا کہ ابھی یہ وقت ایسا ہے کہ میں بے شمار نئی چیزیں دریافت کر رہی ہوں، خود کو وہ سب سیکھا رہی ہوں اور ابھی مجھے ان سب چیزوں کے لیے مزید وقت کی بھی ضرورت ہے۔اگر ہم انعم ملک کے انسٹاگرام اکاونٹ کی جانب نظر دوڑائیں تو انہوں نے انسٹا سے ماڈلنگ کی اپنی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی ہیں اور اس وقت ان کے اکاونٹ پر ان کی چند تصویریں جن میں انہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے ۔دوسری جانب انعم ملک نے اپنے انسٹا اکاونٹ کی بائیو میں لکھا ہوا ہے کہ اور اللہ تعالی جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔واضح رہے کہ انعم ملک متعدد مشہور برانڈز اور ڈیزائنرز کے ساتھ کام کر چکی ہیں، ان کا شمار پاکستان کی معروف ماڈلز میں ہوتا ہے جبکہ ان کے ہاں رواں سال بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…