منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

معروف بھارتی اداکار آصف بسرا نے خود کشی کر لی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی اداکار آصف بسرا ہماچل پردیش کے ضلع کنگرا کے علاقے دھرم شالا میں واقع گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ اداکار نے ویب سیریز ’پاتال لوک‘، ’رنگ باز‘ میں اداکاری

کے جوہر دکھائے جبکہ ’کائی پو چی‘ اور ’فریکی علی‘ میں بھی کردار نبھائے۔کنگرا کے ایس ایس پی ویمکت رنجن کا کہنا ہے کہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ چکی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکار گزشتہ پانچ برس سے مذکورہ گھر میں کرائے پر رہ رہے تھے اور ان کی لاش وہیں لٹکی ہوئی پائی گئی،ان کی مشہور فلموں میں جب وی میٹ، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی، کرش 3، ایک ولن اور دیگر شامل ہیں۔ان کی موت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔آصف بسرا کی اچانک موت پر بالی وڈ شخصیات نے گہرے دکھ اور حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…