اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جعلی دستاویزات پر فلیٹ پر قبضے کی کوشش ، ایان علی کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا ماڈل ایان علی کے کراچی میں فلیٹ پر جعلی دستاویزات کے ذریعے مبینہ قبضے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ایان علی کا فلیٹ کراچی کے پوش علاقے میں واقع ہے، اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایان علی نے کہا کہ جعلسازی کے ذریعے کراچی میں میرے فلیٹ پر قبضہ کیا جارہا ہے، میرے فلیٹ

کی فروخت کا معاہدہ تیارکیا گیا جس پر میرے جعلی دستخط ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جعلی معاہدے پر میرا قومی شناختی کارڈ نمبر بھی غلط لکھا ہوا ہے ، مجھے ادائیگی کا چیک تیارکیا گیا جسے متحدہ عرب امارات کی پولیس نے بھی جعلی قرار دیا ہے۔ماڈل گرل نے کہا کہ میری پاکستان میں عدم موجودگی پر میرے فلیٹ پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے، میں نے فلیٹ کسی کو فروخت نہیں کیا نہ ہی مجھے کوئی ادائیگی ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ جعلساز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔خیال رہے کہ ایان علی طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں اور گزشتہ دنوں انہوں نے شوبز میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا اور ان کے پاس سے 5 لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے تھے بعد ازاں ماڈل کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر انہیں جیل بھی جانا پڑا جب کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ڈالا گیا تھا۔تاہم ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئی تھیں اور اس دوران اپنے خلاف مقدمات کی سماعتوں کے دوران بھی وہ غیرحاضر رہیں۔ کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا ماڈل ایان علی کے کراچی میں فلیٹ پر جعلی دستاویزات کے ذریعے مبینہ قبضے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…