کراچی (این این آئی)پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کا کہنا ہے کہ ایک کامل شادی وہ ہوتی ہے جو دو نامکمل افراد کے درمیان ہو۔اکثر سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کرنے والے زید علی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر
یمنیٰ کے ہمراہ کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں جو میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کو بیان کرتی نظر آرہی ہیں۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویروں میں زید علی کی اہلیہ یمنیٰ ہاتھ میں پھول پکڑے اپنے شوہر کے گلے لگتی نظر آرہی ہیں جبکہ تصویروں میں سوشل میڈیا کی یہ مقبول ترین جوڑی بیحد دلکش نظر آرہی ہے۔زید علی نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو کامیاب شادی سے متعلق اہم معلومات دی اور کہا کہ ‘پرفیکٹ اور کامیاب شادی وہ ہوتی ہے جو اْن دو لوگوں کے درمیان ہو جو نامکمل (Imperfect) ہوں۔یوٹیوبر نے کہا کہ ‘اس طرح کے لوگ کبھی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑتے ہیں اور ہر اچھے برے وقت میں اپنے پارٹنر کا ہاتھ تھامے رکھتے ہیں۔زید علی کے اس مثبت بھرے پیغام کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے جبکہ اب تک اْن کی پوسٹ پر ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔