اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ میں قائد اعظم کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی شادی شدہ زندگی پر فلم بنائے جانے کی تیاری کی جارہی ہے، ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ فلم یا ویب سیریز شیلا ریڈی کی کتاب ‘مسٹر اینڈ مسز جناح: دی میرج وچ شاک انڈیا’پر مبنی ہوگی۔متعدد بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق

معروف بالی ووڈ پروڈیوسر کمار تورانی نے شیلا ریڈی کی لکھی ہوئی کتاب ‘مسٹر اینڈ مسز جناح: دی میرج وچ شاک انڈیا’ کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔تورانی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ’ ہم نے ابھی کتاب کے حقوق خریدے ہیں لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ اس کو کس شکل میں فلم بند کیا جانا چاہیے۔’انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ہمیں ایک تخلیقی ٹیم کی ضرورت ہوگی جس میں ایک ڈائریکٹر اور مصنف شامل ہیں، فلم کے حوالے سے مزید کچھ کہنا فی الحال قبل از وقت ہوگا۔پروڈیوسر تورانی کا کہنا ہے کہ شیلا ریڈی کی کتاب، جو جناح کے سیاسی سفر کے ساتھ ساتھ بھارت کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے کردار کا احاطہ کرتی ہے، کو سب سے پہلے ان کی تخلیقی ٹیم نے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ دلچسپ موضوعات کی تلاش میں رہتا ہوں جن میں ادبی کام بھی شامل ہیں۔ جب تخلیقی ٹیم نے یہ کتاب تجویز کی تو میں نے سوچا کہ یہ بہت ہی دلچسپ اورانوکھا پروجیکٹ ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ میں کئی نامور تاریخی شخصیات مثلاً مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، بھگت سنگھ اور سردار پٹیل وغیرہ پر فلمیں بنائی جا چکی ہیں لیکن اب پہلی بار بھارتی شوبز انڈسٹری بانی پاکستان محمد علی جناح کی ذاتی زندگی پر فلم بنانے جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…