منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مشہور ٹک ٹاکر علی خان نے مستقبل کے خواب بتادئیے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد(یواین پی)پاکستان کے معروف ٹک ٹاک اسٹار علی خان حیدرآبادی نے مستقبل میں فلموں و ڈراموں میں کام کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔چین کی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے فنکاروں کو ابھارنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے، انہیں فنکاروں میں ایک آرٹسٹ حیدرآباد سے

تعلق رکھنے والی علی خان حیدرآبادی ہیں۔پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر کے ساتھ موجود ملک کے نامور ٹک ٹاک اسٹار میں علی خان بھی شریک تھے، جنہوں نے محض اپنے چلنے کے انداز سے ہی لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔علی خان حیدرآبادی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پڑھائی کا بلکل بھی شوق نہیں تھا، اسی وجہ سے بارہا امتحانات میں فیل ہوا اور والدین سے مار بھی کھائی۔انہوں نے بتایا کہ والدین اسکول چھوڑ کر آتے تھے اور میں دوسری طرف سے بھاگ کر گھر واپس آجاتا تھا یا کہیں گھومنے چلا جاتا تھا لیکن پڑھائی کا پچھتاوا اب ہوتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جوتے کی دکان پر ملازمت کرتا تھا لیکن وہاں گاہکوں سے زیادہ مداح آتے تھے اسی لیے ملازمت چھوڑ دیا اور بس ٹک ٹاک ویڈیوز کو بھی وقت دینے لگا۔ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ ان کے پچاس لاکھ فلوورز ہوچکے ہیں اور مستقبل میں فلموں اور ڈراموں میں اپنی قسمت آزمانا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے ہیرو بننے کا بہت شوق ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…