شاہ رخ خان نے زندگی کی55 بہاریں دیکھ لیں پاکستان میں ٹوئٹر پر سالگرہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

2  ‬‮نومبر‬‮  2020

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے کنگ اور دنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان 55سال کے ہوگئے۔ دنیا بھر سے سپراسٹار کے مداح انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔سپراسٹار شاہ رخ خان نے1980میں ٹی وی انڈسٹری سے آغاز کیا اور 1992میں فلم ‘دیوانا’

میں پہلی بار کام کیا جس کے بعد انہوں نے ایک نہیں کئی نہیں بلکہ سیکڑوں سپرہٹ فلمیں کر کے بالی وڈ سمیت دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔پاکستان میں ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کی سالگرہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کنگ خان کو ان کے مداح سوشل میڈیا کے ذریعے سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اس وقت اہلخانہ کے ہمراہ متحدہ عرب امارات میں ہیں اور انہوں نے کورونا کی وجہ سے مداحوں سے بھارت میں اپنے گھر کے باہر ہر سال کی طرح جمع نہ ہونے کی درخواست کی ہے۔دنیا بھر میں شاہ رخ خان اپنے اصل نام کے علاوہ ‘بالی وڈ بادشاہ’ ‘کنگ خان’ اور ‘ایس آر کے’ کے نام سے بھی پہچانے اور پکارے جاتے ہیں۔شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلموں کی لسٹ کافی طویل ہے جس کی وجہ سے کنگ خان کئی ایوارڈز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی جو فلمیں دنیا بھر میں پسند کی گئیں ان میں ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’، ‘کل ہو نا ہو’، ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’، ‘رئیس’ اور دیگر شامل ہیں۔آن اسکرین جوڑی کے حوالے سے شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے مداح اداکارہ کاجول کو بیحد پسند کرتے ہیں۔شاہ رخ خان جلد ہی اپنی نئی فلم” پٹھان” میں ایکشن میں نظر آئیں گے جس میں اداکار جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…