منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پہلا جیمز بانڈ انتقال کر گیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اداکار شان کونری 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،ان کا تعلق سکاٹ لینڈ سے تھا، شان کونری نے معروف فلم سیریز‘جیمز بانڈ‘ کی مختلف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور جیمز بانڈ کے کردار

کو امر کر دیا،برطانوی میڈیا کے مطابق سین کونری کو آسکرز سیمت کئی ایوارڈز ملے، سین کونری نے جیمز بانڈ سیریز کی فلم ”ڈاکٹر نو” میں بھی کام کیا۔شان کونری کو آسکرز سمیت کئی ایوارڈز ملے جن میں دو بافتا اور 3 گولڈن گلوبز ایوارڈز بھی شامل ہیں۔ کونری نے ’You Only Live Twice‘ اور ’Diamonds Are Forever‘ نامی فلموں میں بھی کام کیا۔ سین کونری کی معروف فلموں نے ’Indiana Jones and the Last Crusade‘ بھی شامل ہے۔ ان کا کیریئر تقریباً 3 دہائیوں پر محیط تھا اور اس دوران انہوں نے درجنوں فلموں میں کام کیا۔شان کونری کو ملکہ برطانیہ نے سن 2000 میں سر کے خطاب سے نوازا۔واضح رہے کہ شان کونری ایڈن برگ کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے تابوت کو پالش کرنے، دودھ فروشی اور لائف گارڈ کی ملازمت بھی کی لیکن باڈی بنانے کا شوق انہیں فلمی دنیا میں لے جانے کا باعث بنا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…