ہمارے لیے حضرت محمدؐ سے بڑھ کر کچھ نہیں،جنت مرزا کا فرانسیسی مصنوعات بارے بھی خصوصی پیغام

30  اکتوبر‬‮  2020

لاہور (این این آئی)ایک کروڑ سے زائد مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ 10دن بعد واپس پاکستان آجائیں گی۔حال ہی میں جنت مرزا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا

جس میں اْنہوں نے اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔انسٹا اسٹوری میں سوال و جواب کے سیشن میں ایک مداح نے جنت مرزا سے کہا کہ اب آپ واپس پاکستان آبھی جائیں جس پر ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ وہ دس دن بعد پاکستان آجائیں گی۔سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے اْن سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ سے متعلق سوال کیا تو جنت مرزا نے کہا کہ ہم پر فرض ہے کہ ہم فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں کیونکہ ہمارے لیے حضرت محمدؐ سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ایک صارف نے ٹک ٹاکر سے پوچھا کہ جاپان میں آپ کا کون رہتا ہے؟ جس پر جنت مرزا نے بتایا کہ جاپان میں اْن کے ماموں، خالہ، کزن اور بہت سارے دوست ہیں۔سیشن کے دوران ایک مداح نے اْن سے اْن کی فلم کے بارے میں سوال کیا جس پر جنت کا کہنا تھا کہ 2021 میں اْن کی فلم ریلیز ہوجائے گی۔ایک سوال کے جواب میں جنت مرزا نے پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار بننے پر اپنے جذبات کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اپنی کامیابی دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہیں لیکن کسی سے مقابلہ نہیں کرتی کیونکہ اگر آج ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالوورز اْن کے ہیں تو کل کسی دوسرے ٹک ٹاکر کے بھی ہوسکتے ہیں۔جنت مرزا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد اْن کا دل گارڈن گارڈ ن ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…