منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

شادی کی پیشکش ٹھکرانے پرمعروف بھارتی اداکارہ زخمی ملزم کون نکلا؟پولیس کو دیا گیا بیان سامنے آگیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2020 |

ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ مالوی ملہوترا کو شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر دوست کی جانب سے زخمی کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، اداکارہ مالوی ملہوترا کا پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتانا ہے کہ ‘ وہ اور منیش پال سنگھ ایک

دوسرے کو ایک سال سے جانتے ہیں، منیش سنگھ اْن سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر اْنہوں نے انکار کے بعد بات کرنا بھی بند کر دی تھی جس پر ملزم طیش میں آ گیا۔ اداکارہ پر منیش نے 3 گہرے وار کئے  جن سے ان کا ہاتھ اور پیٹ زخمی ہوا۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مہنگی گاڑی میں آیا اور واردات کے بعد فرار ہو گیا، اس کی شناخت کر لی گئی ہے۔مالوی نے پولیس کو مزید بتایا کہ ‘وہ گزشتہ رات دبئی سے واپس بھارت پہنچی تھیں، کھانے پینے کیلئے مقامی کیفے جا رہی تھیں کہ منیش آیا اور بات چیت بند کرنے کی وجہ پوچھی، انہوں نے ملزم سے کہا کہ وہ بات نہیں کرنا چاہتیں اس لئے ان کا پیچھا چھوڑ دے تاہم منع کرنے پر اس نے 3 وار کئے جس کے باعث وہ بری طرح زخمی ہو کر زمین پر گر گئیں۔پولیس کے مطابق مالوی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…